4 نومبر، 2026، 6:01 PM

ایران ناقابلِ شکست ہے؛ ٹرمپ تاریخ سے سبق سیکھیں، ورنہ نتائج سنگین ہوں گے، بقائی

ایران ناقابلِ شکست ہے؛ ٹرمپ تاریخ سے سبق سیکھیں، ورنہ نتائج سنگین ہوں گے، بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکمرانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نہ ایران کو صحیح طور پر پہچان سکے اور نہ ہی ایرانی قوم کی استقامت، عزم اور قومی وقار کو درست طور پر سمجھ سکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے امریکی حکمرانوں سے خطاب میں لکھا ہے کہ غرور اور تکبر زوال کا پیش خیمہ ہوتے ہیں۔ یہ آپ کا لالچ ہی تھا جس نے ایک فریب کار حکومت کی خدمت میں لگ کر آپ کے ملک کو ایران کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ جارحیت کی طرف دھکیل دیا۔ آپ کے اندازے غلط ثابت ہوئے، آپ کے مفروضے بکھر گئے اور آپ کی تزویراتی غلطیاں ایک کے بعد ایک آشکار ہوتی گئیں اور یہ سب اس لیے ہوا کہ آپ نہ ایران کو صحیح طور پر پہچان سکے اور نہ ہی ایرانی قوم کی استقامت، عزم اور قومی وقار کو درست طور پر سمجھ سکے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی عوام نے اب آپ کو ایک واضح پیغام دے دیا ہے؛ لیکن اگر آپ اب بھی حقیقت کو نظرانداز کرتے رہے، تاریخ کے اسباق سے آنکھیں چراتے رہے اور اسی خطرناک راستے پر اصرار کرتے رہے تو اس بڑی تزویراتی غلطی کے نتائج اب تک آپ کے سامنے آنے والے نتائج سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ لہٰذا ان الفاظ کو بار بار دہرائیں، یہاں تک کہ آپ ان کے مفہوم کو مزید نظرانداز نہ کر سکیں؛ انہیں اتنی بار سنیں کہ بالآخر ان میں پوشیدہ حقیقت کو سمجھ لیں:

ایران پر حملہ آپ کو فتح نہیں دلائے گا، بلکہ شکست سے دوچار کرے گا۔ ایران ایسا ملک نہیں ہے جسے غرور اور خودبزرگ بینی کے ساتھ سمجھا جا سکے، دھمکیوں سے خوف زدہ کیا جا سکے یا جارحیت کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکے۔

بقائی نے طنزاً لکھا کہ اس کے علاوہ، آج 13 آبان بھی ہے۔

News ID 1942606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha